نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک روزہ سیریز کے لیے آسٹریلیا کے دورے پر تھی اور سیریز کا آخری میچ آج کینز میں کھیلا گیا جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 267 رنز بنائے۔
سیریز کے آخری میچ میں ہدف کے تعاقب میں اوپنرز کے 49 کی شراکت کے باوجود نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 242 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا نے 6 ستمبر کو کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں نیوزی لینڈ نے 233 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن میزبان ٹیم مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد 8 وکٹوں پر ہدف عبور کرپائی تھی۔
سیریز کا دوسرا میچ 8 ستمبر کو کینز میں ہی کھیلا گیا تھا، جس میں دونوں ٹیموں کے بلے باز بڑا اسکور کرنے میں مکمل ناکام ہوئے تھے۔
دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے 6 وکٹوں پر 195 رنز بنائے تھے جبکہ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہو کر میچ 113 رنز سے ہار گئی تھی۔
آسٹریلیا نے سیریز کے تینوں میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔