فلسطین کا اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کو معطل کرنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس: 

فلسطینی صدر نے اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے معاہدوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کی منسوخی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سفارشات آنے تک تمام معاہدے معطل رہیں گے۔

صدر محمود عباس نے راملہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے معاہدوں کی ایک بھی شق کی پاسداری نہیں کی، معاہدوں کو اب یک طرفہ طور پر جاری نہیں رکھا جاسکتا۔

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے درجنوں مکانات مسمار کر دیئے

فلسطینی صدر کی جانب سے معاہدوں کو معطل کرنے کا اعلان اسرائیل کی جانب سے سرحدی دیوار کے نزدیک فلسطینیوں کے کثیر المنزلہ گھروں کو مسمار کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین اتھارٹی کے درمیان تنازعات سے بچنے کے لیے پانی کی تقسیم سے لے کر سیکیورٹی معاملات کے حل کے لیے درجنوں معاہدے کیے گئے ہیں۔ معاہدوں کی معطلی سے دونوں طرف یکساں اثرات مرتب ہوں گے

copy to:https://www.express.pk/

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں