پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گرین شرٹس سے ایشیا کپ 2022ء جیت کر لانے کی فرمائش کر دی ہے۔
جہاں پورا ملک بھارت کے بعد افغانستان کو ہرا کر خوشی سے سرشار ہے اور کھلاڑی نسیم شاہ کے میچ کی کایا پلٹ دینے والے چھکوں کی تعریفیں کر رہا ہے وہیں پاکستانی سیاستدان بھی نسیم شاہ کو مبارکباد کے ساتھ ان کاحوصلہ بڑھا رہے ہیں۔
مریم نواز کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ’کیا میچ ہے‘۔ انہوں نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ نسیم شاہ کی کیا کارکردگی تھی! ہاں، ہاں، ہاں، ہمیں بوائز ایشیا کپ جتواؤ بوائز۔
What a Match !!
What a performance by Naseem Shah !
Yes, yes, yes, get us the cup Boys ?Incredible ??
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 7, 2022