فکر نہ کرو فائنل پاکستان اور بھارت کا ہی ہوگا: روہت شرما

روہٹ شرما
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما سری لنکا سے سپر فور مرحلے میں شکست کے بعد بھی فائنل میں پاکستان سے مقابلے کے لیے پرامید ہیں۔

دبئی میں ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں پاکستان کے بعد سری لنکا سے بھی بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان روہیت شرما نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فکر نہ کرو پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میچ ہارتے ہیں تو گڑ بڑ لگتی ہے، مگر شکست کے باوجود ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا ہے۔

بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پلیئرز میں قابلیت ہے، ہم سوشل میڈیا نہیں دیکھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کیچ ڈارپ کرنے کے بعد ارشدیپ سنگھ تھوڑا اداس رہے۔

صحافی نے اس دوران روہیت شرما سے ایشیا کپ کے فائنل سے متعلق سوال پوچھا تو بھارتی کپتان نے جواب دیا پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوگا فکر نہ کرو۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet