دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد ہندو انتہاپسند حسب معمول آپے سے باہر ہوگئے اورکیچ ڈراپ کرنے والے ارش دیپ سنگھ کو خالصتان کا حامی اور ایجنٹ قرار دے دیا۔
میچ کے اہم موقع پر ارش دیپ سنگھ سے محمد آصف کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ارش دیپ سنگھ کو بدترین تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ہندوانتہاپسند صارفین نے ارش دیپ پر جان بوجھ کر کیچ چھوڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں خالصتانی قرار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرکٹر محمد حفیظ نے ارش دیپ سنگھ کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ بھارتی شائقین سے درخواست ہے کہ کسی کی تذلیل نہ کریں۔
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ارش دیپ پر تنقید کرنا بند کریں۔کوئی بھی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا۔پاکستان نے بہتر کھیلا۔