بھارت کو شکست دینے کے بعد رضوان کا ٹوئٹ وائرل

محمد رضوان
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ صرف اللّٰہ سے ہوتا ہے، جیت ہو یا ہار ہمیں گیم کو انجوائے کرنا ہے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو شکست دینے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمیں آخری گیند تک لڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اللّٰہ تعالیٰ ہمیں فتح عطا کردیں تو کبھی ایسی باتیں اور انداز نہیں اپنانا چاہیے جس سے تکبر جھلکتا ہو۔

محمد رضوان نے پاکستان کو مبارک باد دی اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا اور بھارت نے بھی اچھی فائٹ کی۔

قومی ٹیم کے بیٹر نے اپنے پیغام کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں محمد رضوان کو مقابلے کے دوران اسٹیڈیم میں ہی ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet