سابق ہاکی اولمپئن منظورحسین جونئیرخالق حقیقی سے جا ملے

 اولمپئن منظورحسین جونئیر
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کو آج صبح چھ بجے اچانک دل کی شدید تکلیف کے باعث لاہور کے شالیمار اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چونسٹھ سالہ ہاکی لیجنڈ اولمپیئن کو پہلے ہی تین اسٹنٹ ڈالے جا چکے تھے۔

اولمپیئن منظور حسین جونیئر نے 1984 میں لاس اینجلس اولمپکس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جب کہ آپ 1978 اور 1982 کی فاتح ٹیم کا بھی حصّہ رہے۔

حکومت پاکستان نے ہاکی کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں منظور جونیئر کو 1984 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اولمپئن منظورحسین جونیئرکےانتقال پران کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کےدرجات بلند کرے اور مرحوم کےاہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنےکی ہمت دے۔

اولمپئن منظورحسین جونیئرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کےقریبی دوست تھے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet