ہانگ کانگ نے ایشیاکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم
ہانگ کانگ نے متحدہ عرب امارات کو شکست دیکر ایشیاکپ 2022 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

عمان میں کھیلے جارہے میچ میں متحدہ عرب امارات ٹیم پہلے کھیتے ہوئے محض 19.3 اوورز میں 147 رنز بناسکی، جواب ہانگ کانگ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

میربان متحدہ عرب امارات کی ٹیم 4 چوتھے نمبر پر رہی جبکہ ہانگ کانگ نے تینوں میچز جیتے، اسی طرح کویت نے 2 میچز میں کامیابی سمیٹی اور چار پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر رہا۔

ہانگ کانگ ایشیا کپ کے گروپ اے میں 31 اگست کو بھارت جبکہ 2 ستمبر کو پاکستان کے مدمقابل آئے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet