بابراعظم کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں:محمد یوسف

محمد یوسف
کپتان بابراعظم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ بابر کپتانی کے ساتھ تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، بابراعظم بڑے کھلاڑی ہیں، 3 سال سے ان کی کارکردگی میں تسلسل واضح ہے, بابراعظم کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر پریکٹس سیشنز پلانز کررہے ہیں۔

آئی سی سی اکیڈمی میں قومی ٹیم کے پہلے ٹریننگ سیشن کے بعد بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن بہت زبردست رہا ہے، سخت گرمی کے باوجود لڑکوں نے آج جان لگا کر پریکٹس کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر پریکٹس سیشنز پلانز کررہے ہیں، ہم کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے آئے ہیں، کوشش ہوتی ہے کھلاڑیوں کی سنیں، جہاں ممکن ہوہلکی پھلکی ٹیوننگ کرینگے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet