ایشا کپ میں محمد حسنین کو شاہین آفریدی کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے۔
فاسٹ بولر محمد حسنین کی دبئی آمد کے شیڈول میں تبدیلی، حسنین آج نہیں اب کل قومی ٹیم کو دبئی میں جوائن کریں گے۔
محمد حسنین نے آج دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا لیکن کاؤنٹی ٹیم اوول انونسیبلز نے محمد حسنین کے آج کا میچ کھیلنے کی اجازت پی سی بی سے طلب کی تھی۔
پاکستان ٹیم منیجمنٹ اور پی سی بی نے اجازت دے دی جس کے بعد محمد حسنین انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کا میچ کھیلنے کے بعد کل دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔