جاوید میانداد کوواہگہ بارڈر پر شارجہ کے چھکے کی یاد آگئی

جاوید میانداد
واہگہ بارڈرپر پرچم اتارنے کی پُروقارتقریب میں شرکت کے وقت جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، بارڈر پر سامنے بھارتیوں کو دیکھ کر انہیں اپنا شارجہ والا چھکا یاد آگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد واہگہ بارڈر پر پرچم اُتارنے کی پُروقار تقریب کے مہمان خصوصی بنے۔

واہگہ بارڈرپر پرچم اتارنے کی پُروقارتقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا استقبال رینجزر حکام نے کیا۔

اس موقع پر لوگ ولولہ انگیز پریڈ کے دلکش مناظرسے خوب محظوظ ہوئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جب کہ شرکا نے جاوید میانداد کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اس موقع پر جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، بارڈر پر سامنے بھارتیوں کو دیکھ کر انہیں اپنا شارجہ والا چھکا یاد آگیا۔

تقریب کے اختتام پر رینجرز حکام کی جانب سے جاوید میانداد کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet