یونان میں نائٹ ٹریل ماؤنٹین ریسنگ مقابلے کے دوران بجلی گرنے سے ایک ایتھلیٹ ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرا سخت زخمی ہو گیا ہے۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق آسمانی بجلی کا شکار ہونے والے ایتھلیٹ یونان کے ماؤنٹ فلکرو کی 6 چوٹیوں پر 1340 میٹر اونچائی پر نائٹ ٹریل ماؤنٹین ریسنگ مقابلے میں حصہ لے رہے تھے۔
حکام کے مطابق نائٹ ٹریک ماؤنٹین ریسنگ مقابلے میں 55 ایتھلیٹ حصہ لے رہے تھے، واقعے کے وقت بیشتر ایتھلیٹ فنش لائن پر پہنچ چکے تھے۔
پولیس کے مطابق پیرگوئی کے قصبے کے قریب 22.2 میل ریسنگ مقابلے کے دوران دو ایتھلیٹ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے تھے، جن میں ایک ایتھلیٹ موقعے پر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ائیرلفٹ کرکے اسپتال پنہچایا گیا تھا۔
حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایتھلیٹ ابھی طبیعت نازک ہے، اسے طبی امداد دی جا رہی ہے