پاکستان نے بھارت کو باآسانی 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
فرانس کے شہر نینس میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چمپیئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سفر سیمی فائنل مرحلے میں تمام ہوگیا جب کہ اسے ٹاپ سیڈ مصر سے دو کے مقابلے میں ایک سیٹ سے شکست ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کےے مطابق تھرڈ سیڈڈ پاکستان نے جمعے کے روز کوارٹر فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی لیکن وہ مصرکی ٹیم کے خلاف ناکام رہا۔
مصر نے ٹائی میں پاکستان پر اس وقت برتری حاصل کی جب کریم الترکی نے حمزہ خان کو 11-8، 11-8، 11-5 سے شکست دی لیکن نور زمان نے پاکستان کو ٹائی برابر کرنے میں مدد کی جب انہوں نے محمد ناصر کو 11-3، 7-11، 11-3، 11-6 سے زیر کیا۔
اس صورتحال کے بعد محمد زکریا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں پاکستان کی تمام امیدیں اصحاب عرفان سے وابستہ تھیں لیکن اصحاب عرفان 6-11،11-7، 11-13، 8-11. سے ہار گئے۔
جمعے کے روز پاکستان کے نور زمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرایا تھا۔
نور زمان نے بھارتی حریف کو 12-14، 8-11، 4-11 سے شکست دی تھی۔
اسی طرح پاکستان کے حمزہ خان نے بھارت کے ارناوو سارن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی تھی۔
پانچ سیٹ پر مشتمل میچ کے پہلے اور دوسرے سیٹ میں حمزہ خان نے حریف کو 6-11 اور 10-12 سے مات دی تھی۔
پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں حمزہ خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو 5-11 سے شکست دی تھی۔