فٹبال کی بین الاقومی تنظیم فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Fifa women football
 فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے باعث بھارت فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا کہ وہ فٹ بال کے بھارتی ادارے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر رہا ہے۔ اسکی وجہ سے بھارت کی فٹبال کی تمام بین الاقوامی سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہوں گی۔

فیفا کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ تیسرے فریقین کے جانب سے غیر ضروری مداخلت کی وجہ سے فیفا کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اس کے مد نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی ادارے کی کارروائی کے سبب بھارت اس برس اکتوبر میں ہونے والے فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو سکتا ہے۔ ٹورنامنٹ گیارہ سے 30 اکتوبر کے درمیان ہونا طے تھا، تاہم فیفا کے تازہ ترین فیصلے کی وجہ سے یہ بھارت میں منعقد نہیں ہو سکتا۔

عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے اگلے اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ فیفا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب بھی کھیل اور نوجوانوں کے امور کی بھارتی وزارت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اسے امید ہے کہ اس کا کوئی مثبت نتیجہ نکل سکتا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مئی میں آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو پوری طرح سے تحلیل کر دیا تھا۔ عدالت نے ایک تین رکنی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اور ادارے کے آئین میں ترمیم کرنے کے ساتھ ہی 18 ماہ سے زیر التواء انتخابات کرانے کو بھی کہا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet