آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر بدستور سرفہرست

بابراعظم
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر بدستور سرفہرست ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں امام الحق دوسری اور فخر زمان کی گیارہویں پوزیشن ہے۔

ون ڈے بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا، بھارت کے جسپریت بمرا کا دوسرا نمبر ہے۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن چوتھے نمبر پر آ گئے۔

ون ڈے رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet