روٹرڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ابتداء میں قومی بیٹرز مشکلات کا شکار نظر آئے، اوپنر امام الحق 19 گیندوں پر محض 2 رنز بناکر پولین لوٹے جبکہ کپتان بابراعظم 10 اور فخر زمان 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم نے نیدر لینڈز کے خلاف ایک وکٹ پر 43 رنز بنالیے ہیں۔
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ڈیبیو کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ جیت کر اپنی پوزیشن مستحکم کریں گے اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں رینکنگ کو بہتر بنائیں۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔