سرفراز احمد چوتھی جماعت کے نصاب میں شامل

سرفراز احمد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو چوتھی جماعت کے نصاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔

سرفراز احمد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب سے تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مکمل مضمون سرفراز احمد کے نام سے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر سرفراز احمد کا لکھنا ہے کہ شکریہ! یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، بطور رول ماڈل ہم بچوں کو سکھانے کی کوشش کرتے ہیں، میں ان کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے اس اقدام پر سرفراز احمد نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے مہینے میں سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے نصاب میں شامل کیا۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یہ میرے اور میری فیملی کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، بچوں کو پیغام ہے کہ محنت کریں اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کریں۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet