قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اب ٹیم میں تبدیلی کے لیے بہت کم وقت رہ گیا ہے، ہم نے اپنے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔
دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
بابر اعظم نے کہا ہے کہ صرف میں نہیں ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی ٹرمپ کارڈ ہیں، صرف خود پر نہیں بلکہ سب پر اعتماد ہے اور بطور ٹیم ہمارا بہت اچھا کامبی نیشن بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوچ، سلیکٹر اور میں نے بیٹھ کر پاکستان کے لیے بہترین ٹیم کا اعلان کیا، اب ٹیم میں تبدیلی کے لیے بہت کم وقت رہ گیا ہے، ہم نے اپنے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔