کامن ویلتھ گیمزاختتام پذیر، پاکستان کی 18ویں پوزیشن

کامن ویلتھ گیمزاختتام پذی
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کا میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ آسٹریلوی ایتھلیٹ میڈلز جیتنے کی دوڑ میں سب پرسبقت لے گئے۔ پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان 18ویں پوزیشن پر رہا۔

کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا سب سے زیادہ تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر رہے۔ آسٹریلوی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔

آسٹریلیا کے تمغوں میں سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز شامل ہیں۔

انگلینڈ 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسرے نمبر پر رہا۔ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔  کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان 18 ویں پوزیشن پر رہا۔پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز سمیت 8 میڈلز حاصل کیے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet