ارشد ندیم کو بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی طرف سے مبارک باد

ارشد ندیم, نیرج چوپڑا
کامن ویلتھ گیمز میں جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے مبارکباد پیش کی ہے۔

نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو 90 میٹر کراس کرنے اور نئے ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔

اولمپکس چیمپئن نیرج نے ارشد ندیم کے لیے آئندہ مقابلوں کے لیے بھی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

اس سے قبل ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ ‘نیرج چوپڑا بھائی اس بار ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکے کیونکہ وہ انجری کا شکار ہیں، میں ان کے لیے اگلے مقابلے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔

ارشد ندیم نے کہا تھا کہ ‘اللہ انہیں صحت دے، وہ ایونٹ میں ہوتے تو اور بھی زیادہ مزہ آتا، ان کی کمی محسوس ہوئی’۔

خیال رہے کہ نیرج چوپڑا انجری کے باعث کامن ویلتھ گیمز میں شرکت نہیں کرسکے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے جنوبی ایشیائی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet