خواتین کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بذریعہ ویڈیو لنک ہوں گے اور20 مئی تک جاری رہیں گے۔
قبل ازیں پی سی بی نے مرد کرکٹرز کے بھی آن لائن ٹیسٹ کیے تھے۔ کرکٹرزکو پش اپس، سٹ اپس، برپیز،چن اپس لگوائی گئیں اور کرکٹرز نےاسٹینڈنگ براڈ جمپ، ریورزپلینک اور یویو ٹیسٹ بھی لیا گیا۔
آن لائن فٹنس دینے والوں کھلاڑیوں میں حارث سہیل، محمد عباس، اسد شفیق اور سرفرازاحمد کے فٹنس ٹیسٹ پہلے مرحلےمیں مکمل کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں شان مسعود، حسن علی، شاداب خان اورعماد وسیم کے فٹنس ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں مکمل ہوئے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے آن لائن ٹیسٹ لینے کا عمل مرحلوں پر مشتمل تھا جس میں بابر اعظم، اظہرعلی،امام الحق ، فخرزمان، محمد عامر،محمد رضوان،عثمان شنواری اور وباب ریاض شامل تھے۔
علاوہ ازیں حارث سہیل، محمد عباس، اسد شفیق اور سرفرازاحمد کے فٹنس ٹیسٹ پہلے مرحلےمیں مکمل کیے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں شان مسعود، حسن علی، شاداب خان اورعماد وسیم کے فٹنس ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں مکمل ہوئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مرد و خواتین کرکٹرز کیلئےآن لائن لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں کھلاڑیوں کو مختلف ٹیکنیکس سکھائی گئی ہیں۔
آن لائن لیکچرز میں وسیم اکرم، وقار یونس، محمد یوسف، یونس خان، معین خان اور راشد لطیف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور انہیں کارآمد تکینیکی مہارتوں کے متعلق آگاہی دی۔
مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے آن لائن لیکچرز کے افادیت پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت سیکھنے کا موقع ملا اور اس بات پر فخر ہے کہ لاک ڈاؤن میں بھی وقت ضائع نہیں ہوا۔ کھلاڑیوں نے آن لائن لیکچرز کے اہتمام پر پی سی بی کا شکریہ بھی ادا کیا۔