پی سی بی نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا، سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 20ستمبرکو شروع ہوگی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کراچی اور لاہور میں منعقد کروائے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے 4 میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 22 ستمبر، تیسرا میچ 23 ستمبر اور چوتھا میچ 25ستمبر کو ہوگا۔
سیریز کا دوسرا مرحلہ لاہور میں منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے آخری 3 میچ کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں میچ 28 ستمبر کوقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوگا۔ چھٹا میچ 30 ستمبر اور ساتواں میچ 2 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔