ظفر گوہر کاؤنٹی چیمئن شپ میچ میں 10 وکٹیں لے اڑے

ظفر گوہر
قومی ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر نے کاؤنٹی کرکٹ میں تباہی مچادی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر نے کاؤنٹی چیمئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گزشتہ روز نارتھمپٹن شائر کے خلاف میچ میں 10 وکٹیں لے اڑے۔

ظفر گوہر نے پہلی اننگز میں 134 رنز دے کر پانچ جبکہ دوسری اننگز میں 62 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ظفر گوہر رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں گلوسٹر شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کاؤنٹی چیمپئن قومی کھلاڑی محمد عباس، شان مسعود، محمد رضوان اور حسن علی بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ میں 82.61 کی اوسط سے 1074 رنز بنا چکے ہیں جن میں تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں اور وہ اس وقت سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

محمد عباس نے بھی ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے حال ہی میں 62 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں تھیں جبکہ محمد حسنین نے بھی دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet