گال ٹیسٹ:پہلی اننگزمیں قومی ٹیم 231 رنزپر آل آؤٹ، سری لنکا کو147 رنز کی برتری

گال ٹیسٹ:پہلی اننگزمیں قومی ٹیم 231 رنزپر آل آؤٹ، سری لنکا کو147 رنز کی برتری
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام ہو گئی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 378 کے جواب میں 231 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

دوسرےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکن بالرز نے پاکستانی بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا۔ پوری قومی ٹیم 231 کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہو گئی۔ پہلی اننگز کے اختتام پر سری لنکا کو پاکستان پر 147 رنز کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکن بالر رمیش مینڈس نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پرابتھ جےسوریا نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

آغا سلمان62 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24 اور کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نواز 12 اور حسن علی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet