کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو؛ باغ اسٹالینز کی ٹیم جیت کے لیے پر عزم

چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ کونسل اور باغ اسٹالینز کے اونر توقیر سلطان اعوان سمیت، ہیڈ کوچ عبدلرحمان اور کپتان کامران اکمل
اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ڈرافٹنگ کی تقریب میں چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ کونسل اور باغ اسٹالینز کے اونر توقیر سلطان اعوان سمیت، ہیڈ کوچ عبدلرحمان اور کپتان کامران اکمل نے شرکت کی۔

باغ اسٹالینز نے پلیٹینم کیٹیگری میں رومان رئیس اور سوہیب مقصود کو منتخب کیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عمر امین اور عامر یامین کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

کاشف بھٹی اور محمد عمران جونئیر کو گولڈ کیٹیگری، محمد سرور، محمد شارون سراج، احمد جمال اور اعتزاز حبیب خان کو سلور کیٹیگری میں پک کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں معاز خان اور سجاد علی ٹیم کا حصہ بنے۔ کشمیری کیٹیگری میں حسن رضا، دانیال اللہ دتہ، عامر شہزاد، ارسلان عارف اور راجہ فرحان کو پک کیا۔

باغ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ عبدلرحمان کا کہنا ہے کہ ٹیم اونر توقیر سلطان اعوان کے وژن کے تحت ٹیم کی سلیکشن کی گئی ہے۔ ہم اپنے انتخاب پر فخر کرتے ہیں اور جیت کے لیے پر عزم ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet