قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں معمولی زخم کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی پہلی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس حوالے سے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی ٹیسٹ کے چوتھے دن گھٹنے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے شاہین آفریدی 24 جولائی کو گال میں شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فاسٹ باؤلر سری لنکا میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ رہیں گے جہاں چوٹ سے ان کی بحالی ٹیم کے طبی عملے کی نگرانی میں جاری رہے گا۔
22 سالہ شاہین شاہ آفریدی 2018 میں کرکٹ ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک 25 ٹیسٹ میچوں میں 99 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔