سری لنکا سے پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مشکل پچ پر عبداللہ شفیق کی اننگز دیکھ کر فخر محسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی دکھانے سے اعتماد بڑھتا ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ ہدف کے تعاقب کے لیے ٹیم کو اعتماد دیا کہ ہم یہ ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں، بطور ٹیم ہم سب کھلاڑی متحد ہیں۔ ہمیشہ ایک بات کرتا ہوں کہ جس کو موقع ملے وہ میچ ختم کر کے آئے۔
انہوں نے یاسر شاہ اور محمد نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اتنے عرصے بعد دونوں نے ٹیسٹ میچ کھیلا اور بہت اچھی کارکردگی دکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیت کے ساتھ اعتماد تو ضرور بڑھتا ہے اور ٹیم انجوائے کرتی ہے مگر سب سے اہم یہ ہے کہ سب کا فوکس اگلے میچ پر ہونا چاہئے۔