سرفراز کے بیٹے کا بین اسٹوکس کے ریٹائرمنٹ پر پیغام

سرفراز کے بیٹے کا بین اسٹوکس کے ریٹائرمنٹ پر پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے صاحبزادے عبداللہ نے گزشتہ روز انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ان کے نام پیغام بھیجا۔

 

سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے ٹوئٹر پر بیٹے عبداللہ کی طرف سے بین اسٹوکس کے نام پیغام جاری کیا۔

سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی جانب سے دیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ ‘ہم آپ کو ہمیشہ یاد کریں گے’۔  واضح رہے کہ بین اسٹوکس آج جنوبی افریقا کےخلاف ڈرہم میں اپنے کیریئر کا آخری ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔

گزشتہ روز انگلش آل راؤنڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ منگل کو جنوبی افریقا کے خلاف اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سارا فوکس اب ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر رکھنا چاہتے ہیں۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، میں اس فارمیٹ میں 100 فیصد پرفارم نہیں کر پا رہا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet