گال ٹیسٹ ،سری لنکاکا پاکستان کو جیت کے لیے 342رنز کا ہدف

342 رنز کا ہدف
سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کے لیے342 رنز کا ہدف دے دیا۔

گال ٹیسٹ چوتھے روزسری لنکا نے 329 اسکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کو آغاز کیا۔سری لنکن ٹیم مجموعی اسکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کر سکی ۔ 337 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کے محمد نواز نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet