اپیل دائر کرنے کے لیے عمر اکمل نے وکلا سے صلاح مشورہ شروع کردیا ہے۔ عمر اکمل کو تفصیلی فیصلے کی کاپی موصول ہوگئی، وہ تین سال کی پابندی کو چیلنج کریں گے۔سزا بہت سخت ہے، اپنا پورا دفاع کریں گے، ٹریبونل میں معاملہ نہ لے جانے کے باوجود سخت ترین سزا دی گئی۔
ذرائع عمراکمل کے مطابق وکیل کی خدمات حاصل کرکے پیر کو اپیل دائر کرنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: عمراکمل کا مستقبل داؤ پر، جسٹس ریٹائرڈ فضلِ چوہان نے کونسے کڑے ریمارکس دیئے؟ ہوش اُڑا دینے والی خبر
واضح رہے کہ پی سی بی ڈسپلنری پینل کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں تین برس کی سزا کو برقرار رکھا گیا ہے، معطل سزا کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دو مختلف اوقات میں خلاف ورزی پر تین برس کی پابندی کی سزاسنائی گئی۔عمر اکمل نے فکسنگ کی پیشکش اور رابطوں کے حوالے سے بروقت آگاہ نہیں کیا تھا۔