انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے انٹرنیشنل کو خیر باد کہہ دیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 19جولائی کو جنوبی افریقہ کیخلاف بین اسٹوکس اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے۔
ریٹائرمنٹ سے متعلق بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ تینوں فارمیٹ میں کھیلنا میرے لیے مشکل ہورہا تھا، میری باڈی مصروف شیڈول ہونے کی وجہ سے ساتھ نہیں دے رہی، مجھے لگتا ہے کہ میں کسی قابل کھلاڑی کی جگہ لے رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اب میں اپنا سارا فوکس ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی20 پر کرسکتا ہوں، فیصلہ مشکل ضرور ہے ، ون ڈے کرکٹ میں سو فیصد پرفارمنس نہیں دے پارہا تھا۔
خیال رہے کہ بین اسٹوکس نے 104 ون ڈے میں 39.44 کی اوسط سے 2919 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے میں 3 سنچریاں، 21 نصف سنچریاں اور 74 وکٹیں حاصل کی ہیں۔