سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ ورلڈ کلاس بیٹرہیں، بابر نے دباؤ میں عمدہ بیٹنگ کی۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے اچھا ساتھ دیا،پاکستان میچ میں واپس آگیا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی پہلی اننگز 222 رن کے جواب میں پاکستانی ٹیم کھیل کے دوسرے دن 218 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری ٹیم کو ٹیسٹ میں واپس لے آئی۔
ایک موقع پر پاکستان کے 9 کھلاڑی 148 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے تاہم بابر اعظم نے نسیم شاہ کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان 218 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ بابر اعظم 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ نے 52 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 222 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جبکہ حسن علی اور یاسر شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔