قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تمام فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم نے انٹرنیشنل کیرئیر میں محض 228 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2ہزار 875، ون ڈے انٹرنیشنل میں 4ہزار 442 اور ٹی20 کیرئیر میں 2ہزار 686 رنز بنائے ہیں۔
اس سے قبل جاوید میاں داد نے 248، سعید انور 255، محمد یوسف 261، انضام الحق 281، یونس خان 284، مصباح الحق 286، سلیم ملک 309، محمد حفیظ 328، شعیب ملک 358 اور شاہد آفریدی نے 441 اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
قبل ازیں بابراعظم ٹی20 فارمیٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دنوں تک ٹاپ پوزیشن حاصل رکھنے کا ایک اور ریکار اپنے نام کرچکے ہیں۔