آسٹریلیا کے پچ ایکسپرٹ ڈیمئن ہوف کل پاکستان پہنچیں گے

 پچ ایکسپرٹ ڈیمئن ہوف
ایڈیلیڈ اوول کے ہیڈ کیوریٹر ڈیمیئن ہوف کل لاہور پہنچیں گے۔

ڈیمیئن ہوف 28 جولائی تک پاکستان میں قیام کریں گے جس دوران وہ کراچی، ملتان اور راولپنڈی بھی جائیں گے۔

ڈیمیئن ہوف اس فیلڈ میں 26 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ پاکستان کے ان چاروں شہروں میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کی آؤٹ فیلڈ اور پچ اسکوائرز کا معائنہ کریں گے۔

ڈیمیئن ہوف اپنے دورے کے دوران مقامی کیوریٹرز، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے پچز کی تیاری پر خصوصی لیکچرز دیں گے۔ ڈیمیئن ہوف کیوریٹرز اور کوچز کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے لیے پچز کی تیاری پر بھی معلومات فراہم کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet