آئی سی سی سپر لیگ: پاکستان کی چوتھی پوزیشن خطرات کی زد میں

آئی سی سی سپر لیگ
ون ڈے سپر لیگ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

ورلڈ کپ 2023 کیلیے کوالیفائنگ کا درجہ رکھنے والی آئی سی سی سپر لیگ میں بھی پاکستان کی چوتھی پوزیشن اس وقت خطرات کی زد میں ہے، نیوزی لینڈ نے منگل کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 3 وکٹ سے شکست دے کر سپر لیگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی، اس کے پوائنٹس کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔

آئرش سائیڈ کے ساتھ پہلا میچ کافی سنسنی خیز ثابت ہوا جس میں کیوی ٹیم اپ سیٹ شکست سے بال بال بچی تھی ، دوسرے مقابلے میں فن ایلن اور ٹام لیتھم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ آئرش ٹیم فتح کے قریب بھی نہ پہنچنے پائے، آئرلینڈ کی ٹیم 216 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی، جواب میں مارک ایڈیئر نے مارٹن گپٹل اور ول ینگ کو آؤٹ کرکے کیوی ٹیم پر دبائو بڑھایا تاہم ایلن نے 60 رنز بناکر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کردیا۔
نیوزی لینڈ 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکا، تیسرے میچ میں فتح سے کلین سوئپ کے ساتھ کیویز کے سپر لیگ پوائنٹس چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کے برابر 90 ہوجائیں گے، گرین شرٹس نے یہ پوائنٹس 15 میچز کھیل کر حاصل کیے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ نے 8 ہی میچز میں اتنے پوائنٹس جوڑ لیے، مزید ایک فتح سے وہ پاکستان سے آگے نکل سکتے ہیں۔

ٹاپ پربدستور انگلینڈ کی حکمرانی ہے، اس کے پوائنٹس کی تعداد 125 ہے، 120 پوائنٹس کے ساتھ بنگلادیش دوسرے جبکہ 100 پوائنٹس کی حامل افغان ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت فی الحال 12 میچز میں 79 پوائنٹس کے ساتھ ساتواں نمبر سنبھالے ہوئے ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet