سری لنکا میں سیاسی کشیدگی میں اضافے کے باعث بنگلادیش نے ایک بار پھر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایونٹ کی سری لنکا سے بنگلادیش منتقلی کا حتمی فیصلہ رواں ماہ کے اختتام پر کیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ اگست میں شیڈول ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری جانب قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے سری لنکا میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی کو گال میں شیڈول ہے۔