قومی کرکٹرز نے نماز عید کولمبو میں ادا کی

قومی کرکٹرز
سری لنکا کے دورے پر گئی قومی ٹیسٹ ٹیم نے عید الاضحیٰ کی نماز کولمبو میں ادا کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑیوں کی نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دینے اور بغلگیر ہونے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے عید کی نماز پڑھائی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

نماز عید کی ادائیگی کے فوری بعد قومی کرکٹرز ٹریننگ سیشن کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

پی سی بی کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کا گزشتہ روز کا ٹریننگ سیشن سری لنکا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا تاہم آج سری لنکا میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے بعد قومی کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet