سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم شیڈول کے مطابق میچز کھیلے گی: پی سی بی

قومی ٹیم
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا میں کشیدہ صورتحال پر موجود قومی ٹیم انتظامیہ اور سری لنکن بورڈ حکام سے رابطہ کیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پی سی بی حکام نے ٹیم انتظامیہ سے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور دیگر امور پر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی سری لنکن بورڈ اوروزارت خارجہ سے رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم شیڈول کے مطابق سری لنکا کیخلاف میچز کھیلےگی۔ آسٹریلین ٹیم بھی سری لنکا میں موجود ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet