پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ اگر ان پر کوئی فلم بنی تو ہالی وڈ اداکار ہی ان کا کردار بہتر نبھا سکتے ہیں۔
پروگرام کے میزبان ی نے احمد شہزاد سے سوال کیا کہ اگر ان کی زندگی پر کوئی فلم بنائی گئی تو کون سا اداکار بہتر کردار نبھا سکے گا؟
کرکٹر نے بے ساختہ جواب دیا کہ ‘اداکار بریڈ پِٹ’ میرا کردار بہتر نبھائیں گے۔
احمد شہزاد کی یہ مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ احمد شہزاد نے پاکستان کے لیے 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹ اور ہیڈ کوچ وقار یونس پر منفی رپورٹ کے ساتھ اپنے کیریئر کو برباد کرنے کا الزام لگایا تھا۔