قومی کرکٹ اسکواڈ کے مساجر ملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
قومی ٹیم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسکواڈ کے ایک سپورٹ اسٹاف ملنگ علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ملنگ علی کا ریپڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں 5 روزہ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 5 روز کے بعد سپورٹ اسٹاف کے رکن کا دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ ہو گا تاہم اسکواڈ کے باقی تمام ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
دوسری جانب کھلاڑیوں نے آج پول سیشن میں حصہ لیا جب کہ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن کل ہو گا۔