ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا
تاریخی انعامی رقم کے ساتھ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا۔ومبلڈن جیتنے کا انعام 50 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہو گا۔ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا 134واں ایڈیشن 2020میں کھیلا جانا تھا لیکن کوویڈ-19کی وجہ سے اس کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

مردوں میں نوواک جاکووچ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جب کہ خواتین کی دفاعی چیمپئن ایشلے بارٹی رواں سال مارچ میں ٹینس سے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے رینکنگ سسٹم ختم کرنے کی وجہ سے ومبلڈن میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

گراس کورٹ گرینڈ سلیم ومبلڈن کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال ومبلٹن جیتنے والے ٹینس کھلاڑی کو 50 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

مینز اور ویمنز سنگلز کے فاتح 50،50 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوں گے۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد جب کہ 2019 میں کورونا سے پہلے کے حالات میں کھیلے گئے ومبلڈن کی انعامی رقم سے 5.6 فیصد زیادہ ہے۔0

ومبلڈن کے لے مجموعی انعامی رقم 10 ارب روپے رکھی گئی ہے۔ پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہونے والا کھلاڑی بھی ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب ہو گا۔ فائنل میں ہارنے والے کھلاڑی کو 25 کروڑ روپے ملیں گے۔

لندن میں کھیلے جانے والے اس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے لیے رینکنگ سسٹم ختم کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ برطانیہ کی طرف سے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر برطانیہ میں کسی ایونٹ میں شرکت پر پابندی کے بعد کیا گیا۔ برطانیہ نے روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں پر یوکرین پر حملے کی وجہ سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet