پی سی بی کی ڈریم اسپنرز مہم؛ عبدالقادر اور ثقلین مشتاق مقبول ترین اسپنرز قرار

گگلی ماسٹر عبدالقادر اور ثقلین مشتاق
پی سی بی کی ڈریم اسپنرز مہم میں گگلی ماسٹر مرحوم عبدالقادر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی جوڑی مقبول ترین رہی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شروع کی گئی مہم میں اسپنرز میں جادوگر اسپنر اور گگلی ماسٹر مرحوم عبدالقادر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی تصوراتی جوڑی سب سے مقبول رہی ہے جبکہ مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کی مشہور جوڑی کا فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے جاری مہم میں اس سے قبل 1990 کی دہائی کے عظیم کرکٹرز سعید انور اور عامر سہیل پر مشتمل اوپننگ جوڑی مہم کے پہلے حصہ میں مقبول ترین رہی۔

مڈل آرڈر بلے بازوں کے ڈریم پیئرز میں یونس خان اور محمد یوسف سب سے مقبول جوڑی رہی جبکہ سابق کپتان انضمام الحق اور محمد یوسف کی جوڑی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہی۔

فاسٹ باؤلرز کے ڈریم پیئرز میں ٹوڈبلیوز کی جوڑی نے مقبولیت کے تمام گذشتہ ریکارڈز توڑدئیے۔ وسیم اکرم اور محمد آصف کی تصوراتی جوڑی اس فہرست میں دسرے نمبر پر رہی۔

دو روز تک جاری رہنے والی پسندیدہ آلراؤنڈر کے چناؤ کی اس مہم کے بعد وکٹ کیپر اور مقبول ترین ٹیسٹ کپتان کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet