کیا چیئرمین پی سی بی اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں؟ اہم بیان سامنے آ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہےکہ وہ اپنا عہدہ نہیں چھوڑ رہے۔

صحافیوں سے ویڈیو لنک پر گفتگوکرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے کو سیاست سے منسلک نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 6 ماہ قبل چیئرمین بننےکی پیشکش کررکھی تھی،آپشنز ہیں اور چیئر مین کا عہدہ نہیں چھوڑرہا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کوئی یہ نہ سوچے کہ میں کرسی سے چمٹا ہوا ہوں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet