کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے باہر ایک پوری دنیا ہے لیکن جب میں حقیقی زندگی میں مداحوں سے ملتا ہوں تو وہ مجھے بتاتے ہیں کہ انہوں نے کرکٹ دیکھنا چھوڑ دی ہے کیونکہ میں اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ میں اپنی ذات اور گیم سے متعلق غلطیوں کو سدھار رہا ہوں۔ جب تک میرے چاہنے والے موجود ہیں میں محنت کرتا رہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ اوپنرز کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ اپنی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک میں انجری کا شکار رہا اور ریکور کر کے واپس آیا ہوں، میں نے انجری کا بتا کر لوگوں کی ہمدردیاں نہیں حاصل کیں۔ سلامی بیٹر نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد کرکٹ میں واپسی بہت مشکل ہوتی ہے، سب کی نظریں لگی ہوتی ہیں۔ حال میں جتنی کرکٹ کھیلی ہے اس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کم کر دیا ہے، جو مجھ پر تنقید کرتے تھے آج وہ سب سے زیادہ ٹوئٹس کر رہے ہوتے۔