جرمن فٹ بال ٹیم کے 10 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

جرمن فٹ بال ٹیم
جرمن فٹ بال ٹیم کے 10 کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے، جس کے بعد کھلاڑیوں کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جرمن فٹبال لیگ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ دو سرفہرست کلبوں کے 10 کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹاپ جرمن ڈویژنز کے 1724 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ لیا گیا جن میں سے 10 کا معائنہ مثبت آیا۔ وبائی امراض میں مبتلا ان کھلاڑیوں کو قرنطینہ کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ایف سی کلون کے 3 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، تاہم اس کے باجود فٹ بال کلب نے اپنی ٹریننگ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ایف سی کلون نے کہا تھا کہ گزشتہ جمعرات کے روز ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جن میں سے 3 کرونا میں مبتلا نکلے تاہم ان کھلاڑیوں میں کسی قسم کی علامات نہیں ہیں۔ صحت عامہ کے ذمہ دار حکام کی جانب سے مشورے کے بعد ان کھلاڑیوں کو 14 دن کیلئے قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔

فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان میں کرونا وائرس میں مبتلا ان کھلاڑیوں کی ازداری کا خیال رکھتے ہوئے ان کے نام سامنے نہیں لائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ جرمنی میں 16 ہزار سے زائد شہری کرونا میں مبلا ہوچکے ہیں، جب کہ 6500 سے زائد افراد انتقال کرگئے ہیں

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet