محمد عامر ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں گلوسٹر شائر ٹیم کی نمائندگی کریں گے

محمد عامر
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انگلینڈ میں ’ٹی ٹونٹی بلاسٹ‘ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے معاہدہ کرلیا ہے۔

بائیں ہاتھ کے پیسر محمد عامر ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں گلوسٹر شائر ٹیم کی نمائندگی کریں گے، کاؤنٹی نے مذکورہ کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ترجمان کاونٹی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، جو ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے، یقین ہے کہ عامر کے آنے سے ٹیم کمبی نیشن بہتر ہوگا اور ان کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

خیال رہے کہ والد کی علالت کی وجہ سے نسیم شاہ واپس لاہور آچکے ہیں۔ محمد عامر اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے کلئیرنس کے منتظر ہیں جو جلد متوقع ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet