ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر شائقین پر پولیس کا لاٹھی چارج

لاٹھی چارج
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کو دیکھنے کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر موجود شائقین کرکٹ پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے داخلی گیٹ مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کے باہر شائقین کا بے پناہ رش لگ گیا ہے۔

اس ضمن میں اسٹیڈیم کے باہر موجود شائقین کا الزام ہے کہ ان کے پاس میچ کے ٹکٹ موجود ہیں لیکن انہیں اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ شائقین نے اس طرز عمل پر اسٹیڈیم کے باہر احتجاج بھی کیا۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ اسٹیڈیم میں گنجائش سے زیادہ افراد پہلے ہی داخل ہو چکے ہیں اور مزید افراد کی وہاں قطعی گنجائش نہیں ہے۔

اسٹیڈیم کے باہر موجود افراد نے جب داخلے کی کوشش کی تو پولیس نے اس کے بعد جمع لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس کی وجہ سے بدمزگی پیدا ہوئی۔ واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ون ڈے سیریز کا آخری میچ کھیلا جا رہا ہے اور وہ آخری مراحل میں ہے۔

یاد رہے کہ تین روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی دو صفر سے کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet