معین علی نے 64 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں اعتراف کیا تھا کہ انہیں پانچ روزہ کرکٹ کھیلنے کے لیے خود کو محترک کرنے میں مشکل درپیش ہے۔
رپورٹ کے مطابق 34 سالہ آل راؤنڈر انگلینڈ کے نئے کوچ برینڈن میک کولم سے نیوزی لینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سریز سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔
بی بی سی پر کمنٹری کے دوران معین علی نے تصدیق کی ہے کہ وہ سردیوں میں پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم چاہیں گے تو پھر میں پاکستان میں ضرور کھیلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ سال پہلے وہاں پر پاکستان سپر لیگ کھیلی تھی لیکن یہ ویسا نہیں ہے، خاندانی پس منظر رکھنے والے خطے میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ دورہ کرنا حیرت انگیز ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ تاریخی نوعیت ہوگا کیونکہ اس نے کافی سالوں سے وہاں کا دورہ نہیں کیا۔ معین علی کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ وہاں پر سپورٹ اور پیار حاصل ہوگا کیونکہ وہ لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، یہ ایسی چیز ہے جو یقینی طور پر دلکش ہے۔
نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم اور انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف لاڈز ٹیسٹ میں پانچوں وکٹوں کی فتح حاصل کرکے متاثر کیا ہے۔ انگلینڈ کو جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکلات درپیش ہیں، لیکن معین علی نئی ٹیم کا حصہ بننے کے بارے میں دلچپسی رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے انہیں منع کرنے میں مشکل ہوگی، انہوں نے مجھے تھوڑا سا ڈرایا ہے، ہم بات چیت کرنے جارہے ہیں دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ اس وقت جب میں نے کہا کہ میں ریٹائر ہو گیا ہوں، مجھے کرکٹ سے بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس ہوئی۔