انڈیا انتہا پسند بی جے پی کی خاتون رہنما کے گستاخانہ بیان پرمودی حکومت سےملوث رکن کے خلاف فوری کارروائی کرے

انڈیا انتہا پسند بی جے پی کی خاتون رہنما کے گستاخانہ بیان پرمودی حکومت ملوث رکن کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ہندوانتہا پسند رہنما ترجمان بی جے پی نوپورشرما کی جانب سے حضور ﷺ کی شان میں گستاخی پر ساری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے،بیان سے مسلم امہ کے مذہبی جذبات بھی مجروح ہوئے جبکہ سعودیہ ،قطر ،ترکی ،ایران ،کویت اور پاکستان سمیت مختلف مسلمان ممالک کی جانب سے بھی بی جے پی کی خاتون رہنماکے گستاخانہ بیان پرمودی حکومت سے معافی و ملوث رکن کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں کراچی میں فعال این جی او ”دی میسج فاﺅنڈیشن “ کی جانب سے بھی نبی پاک ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی پر سخت الفاظ میں مذمت کی گئی این جی او کے جنرل سیکریٹری عابد شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی بڑھتی جارہی ہے اور اب تو حکومتی سطح پر نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،مودی سرکار اپنے حواریوں کو قابو میں رکھے ،دی میسج فاﺅنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ”عابد شیخ“ نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گستاخ خاتون رکن کے انتہا پسندانہ و گستاخانہ بیان سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے لہذا مودی حکومت اپنے رکن کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائے اور باقاعدہ معافی بھی مانگے ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں