پاک سری لنکا وویمن سیریز کے دوسرا ون ڈے میچ میں پاکستانی اوپنرز سدرہ امین اور منیبہ علی نے پاکستان کی طرف سے ون ڈے میں اوپننگ شراکت کا ریکارڈ توڑ دیا۔
دونوں کھلاڑی جویریہ خان اور ناہیدہ خان کی 96 رنز کی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئی ہیں، دونوں اوپنرز نے اپنی ففٹی مکمل کر لی، جبکہ سدرہ امین کی یہ مسلسل دوسری ففٹی ہے۔
کراچی میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور اب تک 39 اوورز میں پاکستانی ٹیم 1 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی چکی ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ چیمپئین شپ کا حصہ ویمنز انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی کے لیے 170 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 41ویں اوور میں حاصل کیا تھا۔